عثمان بزدار 5 سال میں لاکھ پتی سے ارب پتی بن گئے
Image
لاہور: (سنو انویسٹی گیشن سیل) عثمان بزدار پانچ سال میں لاکھ پتی سے ارب پتی بن گئے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے 5 سالوں میں اثاثے 7 لاکھ روپے سے بڑھ کر 2 ارب روپے ہوگئے۔ پانچ سال پہلے سابق وزیراعلی پنجاب کے مجموعی اثاثے 8 لاکھ روپے تھے جبکہ پچھلے تین سال میں عثمان بزدار کے اثاثوں میں 45 سوکنال اراضی کا اضافہ ہوا ہے۔ عثمان بزدار کے دو سال میں 3900 کنال زمین، 15 پلاٹ، کروڑوں کی نئی گاڑیاں اور بینک بیلینس میں بھی اضافہ ہوا، 2018 میں عثمان بزدار کے اثاثوں کی مالیت7 لاکھ 62 ہزار روپے تھی۔