سرمایہ داروں کی چاندی، سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی
Image
کراچی:(سنو نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان جاری ہے، 100 انڈیکس 514 پوائنٹس تیزی سے 64434 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ صبح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان ریکھنے میں آیا تھا، 100 انڈیکس 149 پوائنٹس اضافے سے 64069 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، امریکی ڈالر ٹریڈنگ کے آغاز پر 17 پیسے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کا ہوگیا، گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا تھا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کا ہوا، گذشتہ روز ڈالر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔ گذشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 64 پوائنٹس اضافے سے 64234 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ پانچ ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا، لیکن حکومتی اور سیکورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آ گیا تھا۔ اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا تاہم نومبر کے وسط سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/11/01/2024/latest/63977/ دوسری جاب مارکیٹ میں بہتری ہونے سے کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی فروخت کو بڑھانے کیلئے کسٹمررز کو متوجہ کرنے کیلئے پر کشش آفرز متعارف کروا دی گئیں ہیں۔ ٹیوٹا کرولا نے حال ہی میں متعارف گئی اپنی نئی گاڑی ’ کرولا کراس ہائبرڈ‘ کی فروخت بڑھانے کیلئے پرکشش آفر متعارف کروا دی ہے، کمپنی نے بینکس کے نام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر صارف ان بینکس کے ذریعے اپنی گاڑی بک کرواتے ہیں تو انہیں کم سے کم مارک اپ، کم ترین انشورنس ریٹس اور ترجیحی ڈیلیوری دی جائے گی۔ جن بینکس پر یہ سہولت میسر ہوگی ان میں بینک الفلاح، ایچ بی ایل، میزان بینک، ایم سی بی ، بینک آف پنجاب، فیصل بینک سمیت دیگر بینکس شامل ہیں۔