سوزوکی اور ٹیوٹا نے کسٹمرز کو بڑی خوشخبری سنا دی
1/11/2024 5:57
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کی نازک معاشی صورتحال کے باعث کاروبار ٹھنڈے پڑے ہیں اور کار ساز کمپنیاں بھی اس کی متاثر ہیں جس کے پیش نظر گاڑیوں کی فروخت کو بڑھانے کیلئے کسٹمررز کو متوجہ کرنے کیلئے پر کشش آفرز متعارف کروا دی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا کرولا نے حال ہی میں متعارف گئی اپنی نئی گاڑی ’ کرولا کراس ہائبرڈ‘ کی فروخت بڑھانے کیلئے پرکشش آفر متعارف کروا دی ہے، کمپنی نے بینکس کے نام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر صارف ان بینکس کے ذریعے اپنی گاڑی بک کرواتے ہیں تو انہیں کم سے کم مارک اپ، کم ترین انشورنس ریٹس اور ترجیحی ڈیلیوری دی جائے گی۔ جن بینکس پر یہ سہولت میسرہو گی ان میں بینک الفلاح، ایچ بی ایل، میزان بینک، ایم سی بی ، بینک آف پنجاب، فیصل بینک سمیت دیگر بینکس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/11/01/2024/latest/63977/
دوسری جانب ’ کیا موٹرز‘ نے بھی کسٹمرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے زبردست آفرز کا اعلان کر دیا ہے جن میں کیش بیک اور انسٹالمنٹ کی صورت میں ہوگا، یہ آفر صرف اور صرف 31 جنوری تک حاصل کی جا سکے گی، کیا موٹرز اپنے نئے کسٹمرز کو ’ پکانٹو اے ٹی ‘ کی خریداری پر 50 ہزار روپے کیش بیک کی سہولت دے رہی ہے جبکہ سپورٹیج کے تمام ماڈلز پر ڈیڑھ لاکھ روپے تک کیش بیک دیا جائے گا۔
کیا موٹرز نے اپنی معروف گاڑی ’ سورینٹو‘ کیلئے بغیر انٹرسٹ انسٹالمنٹ پلان متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔
سوزوکی بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہا بلکہ اس نے سویفٹ کے جی ایل سی وی ٹی ماڈل پر ایک لاکھ روپے بونس دینے کا اعلان کر دیاہے اور یہ آفر صرف جنوری میں ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مشہور چینی کمپنی ’چینگان ‘ نے بھی اپنی گاڑی اوشان ایکس سیون کی خریداری پر 3 لاکھ روپے کی چھوٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ، یہ آفر صرف جنوری تک ہی محدود ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage