Homeتازہ ترینپاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

Pakistan vs New Zealand's T20 series trophy unveiled

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

آکلینڈ :(سنو نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پہلے ٹی 20 میچ میں شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کیساتھ میدان میں اترے گی، شاہین آفریدی کے علاوہ حارث رؤف اور زمان خان کیساتھ چوتھے فاسٹ بولر عامر جمال ہونگے۔


پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائےگی جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کیساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے، بابراعظم تین نمبر پر کھیلیں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کیلئے رضا مند ہوگئے ہیں، اعظم خان گیارہ رکنی ٹیم میں بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہو گا، شاہین آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

گذشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن بھی ہوا جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں تیاریاں شروع کر دیں ہیں، گرین شرٹس نے آکلینڈ میں بھر پور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔


کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا، کپتان شاہین شاہ آفریدی نیٹ پر مکمل فٹ نظر آئے، نیٹ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے کیویز کی میزبانی میں 5 میچوں کی T20 سیریز کھیلے گی، گذشتہ روز سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی جبکہ محمد رضوان کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

آسٹریلیا سے سیریز ہارنے کے بعد اب پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے پر پہنچ چکی ہے۔ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا میچ 14 اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا جس کے بعد سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری کو ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ٹیم کے بارے میں معلومات دی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کو کمان سونپ دی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول

12 جنوری: پاکستان-نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی آکلینڈ

14 جنوری: پاکستان-نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہیملٹن

17 جنوری: پاکستان – نیوزی لینڈ تیسرا T20 ڈونیڈن

19 جنوری: پاکستان- نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی کرائسٹ چرچ

21 جنوری: پاکستان-نیوزی لینڈ پانچواں ٹی ٹوئنٹی ہیگلے اوول

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، افتخار۔ احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، اسامہ میر، زمان خان اور صاحبزادہ فرحان۔

Share With:
Rate This Article