معروف ہندو ڈائریکٹر نے اسلام قبول کر لیا
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" کے گانے کے ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق معروف پاکستانی ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے عمرہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی بھی کی ہے۔ ڈائریکٹرپرمیش اڈیوال کا مسلم نام اب" محمد" رکھا گیا ہے۔ ان کے دوست نے خانہ کعبہ سے ڈائریکٹر کی تصویر شیئر کی ہے۔

ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی طرف سے نیک خواہشات وصول کر رہے ہیں، جو ان کے اسلام قبول کرنے پر خوشی سے سرشار ہیں۔ فیروز خان، ہمایوں عالمگیر اور دیگر نے ہدایت کار کو اسلام کی روشنی میں داخل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک مداح کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے برعکس جو پیدائشی طور پر مسلمان ہوتے ہیں، پرمیش اڈیوال جیسے افراد سب کچھ جاننے کے بعد صحیح معنوں میں اسلام قبول کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لوگوں کا اسلام قبول کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔گذشتہ برس بھارتی اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کیا تھا۔ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ 2019 ء سے اسلام پر عمل کر رہے ہیں۔ انہیں دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے کے بعد سکون ملتا ہے۔

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Parmesh Adiwal (@parmeshadiwal)

اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے 2019 ء میں رمضان المبارک کے دوران اسلام قبول کیا۔ ڈیسینا کافی عرصے سے اسپاٹ لائٹ سے دور تھیں اور ان کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ اداکار نے تازہ ترین انٹرویو میں اپنی تبدیلی کی تصدیق کی تھی۔

بامبے ٹائمز سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا۔ میں عیسائی پیدا ہوا تھا، اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں۔ میں نے 2019 ء میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اسلام کی پیروی شروع کی۔ مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔

ویوین ڈیسینا نے مصری خاتون سے اپنی شادی کی بھی تصدیق کی۔ جوڑے کی ایک چار ماہ کی بیٹی بھی ہے۔ اسی انٹرویو میں انہوں نے کہا، "ہاں، میں شادی شدہ ہوں اور میری ایک چار ماہ کی بیٹی ہے۔ اس کے بارے میں کیا بڑی بات ہے، اور یہ کسی کی فکر کیسے ہے؟ ہم اپنی شادی اور بیٹی کی آمد کی خبر سنا دیتے، لیکن جب میں نے مناسب وقت سمجھا تو تقریباً ایک سال قبل مصر میں ایک تقریب میں نوران سے شادی کر لی۔