الیکشن 2024ء:مسلم لیگ ن کے امیدوار، کون کہاں سےانتخاب لڑے گا؟
Image

سنو الیکشن سیل: (رپورٹ ، حذیفہ شکیل) پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ٹکٹوں کے اعلان کر دیے ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے اس دفعہ ٹکٹس کی تقسیم میں کافی حیران کن فیصلے بھی کیے ہیں ۔ ضلع بہاول پور کے این اے 164 سے ریاض حسین پیرزادہ پی پی 245 سے محمد کازم پیرزادہ پی پی 246 سے محمد افضل گل پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 165 میں قومی اسمبلی کی ٹکٹ کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان مسلم لیگ ق کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے ۔مسلم لیگ ن کے متوقع امید وار سابق سینیٹر سعود مجید کے کارکنان کا کہنا ہے کہ اگر سعود مجید کو ٹکٹ نہ ملا تو وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے اور پی پی 247،248 کے ٹکٹ ہولڈر سعد مسعود اور خالد محمود ججہ بھی ٹکٹ واپس کر کے سعود مجید کے ہمراہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

این اے 166 سے سمیع الحسن گیلانی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جبکہ پی پی 249 سے قاضی عدنان فرید اور پی پی 250 سے استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کی گئی ہے پی پی 250 میں مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے متفقہ امیدوار سید افتخار الحسن گیلانی ہیں ۔

این اے 167 سے سابق ممبر قومی اسمبلی میاں نجیب الدین اویسی کے صاحبزادے میاں عثمان اویسی جبکہ پی پی 251 سے ملک خالد محمود بابر اور پی پی 252 سے شعیب اویسی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔

این اے 168 سے ملک اقبال چنڑ ٹکٹ کے حصول میں کامیاب ہوئے ہیں پی پی 253 سے ان کے فرزند ملک ظہیر اقبال مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں جبکہ پی پی 254 سے حیران کن طور پر حماد ندیم میرانی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سابقہ ٹکٹ ہولڈر رانا محمد طارق اور سابقہ مئیر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی دونوں ہی ناکام رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد ندیم میرانی کو ٹکٹ ملنے سے بہاولپور میں مسلم لیگ ن دھڑوں میں تقسیم ہو سکتی ہے ۔