ورلڈ کپ میں‌ پاکستانی ٹیم کا سفر اختتام پذیر، انگلینڈ نے میچ جیت لیا
Image

کولکتہ: (سنو نیوز) بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستانی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ انگلینڈ نے آخری میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ 338 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی

تفصیل کے مطابق خراب بائولنگ کے بعد خراب بلے بازی نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر تمام کردیا ہے۔ عبداللہ شفیق اور فخر زمان میدان میں اترے لیکن بالترتیب صفر اور ایک رن بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

Pakistan vs England Live Score Updates - Cricket World Cup 2023

کپتان بابر اعظم نے بھی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے مداحوں اور شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا۔ انہوں نے صرف 38 رن بنائے اور آئوٹ ہو گئے۔ ایٹکنسن کی گیند پرعادل راشد نے ان کا کیچ لیا۔دیگر بلے بازوں میں محمد رضوان 36، سعود شکیل 29 جبکہ اغاز سلمان 51 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ان کے علاوہ افتخار احمد نے 3، شاداب خان نے 4 اور شاہین شاہ آفریدی نے 25 رنز بنائے۔انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کے بعد بائولنگ میں بھی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈیوڈ ویلی نے 3، عادل راشد، گس ایٹنکسن اور معین علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کرس ووکس کے حصے میں صرف ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 76 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ میلان 31، جونی بیرسٹو 59، جوئے روٹ 60۔ کپتان جوز بٹلر 27 اور ہیری بروک 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے 2،2 جبلہ افتخار احمد نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں حسن علی کی جگہ شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے، ہمارے پاس اچھے بائولرز ہیں، انگلیڈ کو کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر بولے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage