عمران خان بڑے لیڈر، پی ٹی آئی کو سیاسی مہم چلانے کی اجازت ہے: نگران وزیراعظم
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری اور عمران خان کے سیاسی قد سے کسی کو انکار نہیں، سب ہی بڑے رہنما ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے جلوس اور سیاسی مہم چلانے کی اجازت ہے۔ 

یہ بات انہوں نے سنو نیوز کے پروگرام "سنو حبیب اکرم کیساتھ " میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام کے دوران میزبان حبیب اکرم نے ایک اہم معاملے کی جانب نگران وزیراعظم کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ محترمہ کا خیال یہ ہے کہ ان کی شوہر کی جان خطرے میں ہے۔ جبکہ ان کی ہمشیرہ محترمہ کا خیال ہے کہ ان کو جیل میں مناساب سہولیات نہیں دی جا رہی۔ آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو اس حوالے سے کچھ کرنا چاہیے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ کی جانب سے جو کہا گیا ہے اس پر میں یہ کہوں گا کہ اگر خدانخواستہ ان کی جان کو کسی بھی قسم کا خطرہ ہوگا تو اس کی بنیاد ایک کریمنل ایکٹویٹی ہوگی، ریاست اور حکومت کوئی کریمنل آرگنائزیشنز نہیں ہوتیں کہ وہ کسی کی جان لے لیں۔تاہم جہاں تک ان کو جیل میں دی گئی سہولیات کے بارے میں بات ہے تو قانون کے مطابق اس چیز کو دیکھا جائے گا۔

ایک اور سوال کا جواب دیتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی آرڈر کے تحت پاکستان تحریک انصاف کو کسی بھی قسم کے جلسے جلوس سے روکا گیا تو اس سے مجھے آگاہ کیا جائے میں اس پر ایکشن لوں گا۔ لیکن اس حوالے سے کسی بھی قسم کے تاثر کا علاج ہمارے پاس نہیں ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن کے پاس ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، ان کو سیاسی مہم چلانے کی اجازت قانون دیتا ہے۔یہ تاثر ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات ناصرف پاکستانی بلکہ بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیے۔ اس پر قانون نے ایکشن لیا اور کئی افراد قانون کے دائرے میں آئے۔ اس کو کوئی سیاست سے جوڑے تو اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

عام انتخابات کے انعقاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم نے محکمہ موسمیات نہیں بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی تاریخ پر فیصلہ کرنا ہے۔ ملک میں سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز موجود ہیں۔ ان سب کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے الیکشن کے عمل سے گزرنا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage