Homeکھیلانڈر 19 ایشیاء کپ:پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

انڈر 19 ایشیاء کپ:پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

انڈر 19 ایشیاء کپ:پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

انڈر 19 ایشیاء کپ:پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

دبئی :(سنونیوز)انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی،اذان اویس 105 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سنونیوزکے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے ہائی ولٹیج میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 259 رنز بنائے ،بھارت کی جانب سے آدرش سنگھ نے 62 رنز بنائے جبکہ کپتان ادے شاران 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عبید شا ہ اور عامر حسن نے 2 ،2 ،عرفات منہاس نے 1 جبکہ محمد ذیشان نے 4 شکار کیے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر شاہ زیب خان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی،انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور اذان اویس نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی جس کی بدولت قومی ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔

اذان اویس نے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی ہے۔اذان اویس کو شاندار پرفارمنس کی بنا پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دوسری جانب جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے میچ ڈرا کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین ایونٹ کا اہم اور سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے 42 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے ارباز احمد نے گول سکور کیا جبکہ بیلجیئم کی جانب سے میچ کے تیسرے منٹ میں جیک نے گول سکور کیا۔ اس طرح پاکستان نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کوارٹر فائنل میچ 12 دسمبر کو سپین کے خلاف کھیلے گا۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی بائولر ابرار احمد کی جگہ ساجد خان کو شامل کر لیا گیا ہے۔ خبریں ہیں کہ پی سی بی مینجمنٹ نے ساجد خان کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی انجری کے باعث پرتھ ٹیسٹ میں ان کی جگہ ساجد خان کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ابرار احمد کے ایم آر آئی سکین کی رپورٹ مل چکی ہے۔ ابرار احمد کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ، مگر پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ کیلئے آف سپنر ساجد خان کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد ساجد خان کو پرتھ ٹیسٹ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کے ڈاکیومینٹس مکمل ہوتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے ساجد خان کوپرتھ روانہ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد انجری کا شکار

خبریں ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم میں لیفٹ ہینڈبیٹرز زیادہ ہونے کی وجہ سے ساجد خان کو ترجیح دی گئی ہے۔ ساجد خان اب تک 7 ٹیسٹ میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ساجد خان نے گذشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا کیخلاف ہی اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلوی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر 2023ء سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں بڑاا دھچکا لگا ہے کیونکہ، مسٹری اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔کینبرامیں پرائم منسٹرالیون کے خلاف کھیلے گئےچار روزہ میچ کے تیسرےدن سپنر کی جانب سے 8 اوورز کروائے گئے جس کے بعد ابرار احمد نے دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس پرانہیں آرام کیلئے بھیج دیا گیا۔

منسٹر الیون کے ساتھ جاری پریکٹس میچ کے دوران انجرڈ ہونے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد کے متباد ل کے طور پر ساجد خان اور زاہد محمود کو اسٹینڈ بائے رہنے کا کہا گیا تھا۔

Share With:
Rate This Article