پولیس پاکستان کے کرپٹ ترین ادارے میں شامل
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ ہے، محکمہ پولیس میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد کرپشن کا اضافہ ہوا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کی طرف سے کرپشن پر تاثراتی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور خیبرپختونخوا پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ہے، دوسرے نمبر پر ٹینڈرنگ اور کونٹریکٹنگ اور تیسرے نمبر پر عدلیہ کو پاکستان کے کرپٹ ترین محکمے یا سیکٹر قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان نے ایک سروے کیا جس میں 2 ہزار 23 شرکاء نے مختلف محکموں میں بدعنوانی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سروے کے نتائج میں 30 فیصد کے ساتھ پولیس پہلے، ٹینڈرنگ اور کونٹریکٹنگ 16 فیصد کے ساتھ دوسرے اور عدلیہ 13 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان رپورٹ کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا پولیس 37 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ کرپٹ قرار پائی۔ پنجاب پولیس 25 فیصد پر برقرار رہی۔ پنجاب پولیس میں کرپشن کے تاثراتی جائزے میں گزشتہ سال کی نسبت کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ 67 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے محض سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔