پولیس پاکستان کے کرپٹ ترین ادارے میں شامل

12/10/2023 8:30
اسلام آباد: (سنو نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ ہے، محکمہ پولیس میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد کرپشن کا اضافہ ہوا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کی طرف سے کرپشن پر تاثراتی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور خیبرپختونخوا پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ہے، دوسرے نمبر پر ٹینڈرنگ اور کونٹریکٹنگ اور تیسرے نمبر پر عدلیہ کو پاکستان کے کرپٹ ترین محکمے یا سیکٹر قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان نے ایک سروے کیا جس میں 2 ہزار 23 شرکاء نے مختلف محکموں میں بدعنوانی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سروے کے نتائج میں 30 فیصد کے ساتھ پولیس پہلے، ٹینڈرنگ اور کونٹریکٹنگ 16 فیصد کے ساتھ دوسرے اور عدلیہ 13 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان رپورٹ کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا پولیس 37 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ کرپٹ قرار پائی۔ پنجاب پولیس 25 فیصد پر برقرار رہی۔ پنجاب پولیس میں کرپشن کے تاثراتی جائزے میں گزشتہ سال کی نسبت کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ 67 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے محض سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
ضرور پڑھیں

اندرون لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تجویز، پلان حکومت کو پیش
October, 17 2025

پنجاب: صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
October, 16 2025

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage