کراچی:(ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے پاسپورٹ کے ویزا صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نعیم اختر کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔ابتدائی تفتیش میں معلوہوا ہے کہ ملزم پاکستانی پاسپورٹ اور اصلی ویزے پر نائجیریا گیا تھا جہاں ایجنٹ سے اٹلی کا ویزا حاصل کر کے اٹلی جانے کی کوشش کی۔
ملزم نے 22 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا تھا۔جعلی ویزا ہونے کی بنا پر ملزم نائجیریا سے سعودی عرب اور پھر پاکستان آیا جبکہ سعودی عرب پہنچنے پر ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر لگا جعلی ویزا پھاڑ دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب لاہور میں جرائم بے قابو ہوتا جا رہا ہے، پولیس بھی مجرموں کو پکڑنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے، رواں سال مختلف جرائم کے 3 لاکھ 15 ہزار 704مقدمات درج ہوئے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن 67 ہزار 866 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن مقدمات کے اندارج میں 59 ہزار 785 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ کینٹ ڈویژن مقدمات کے اندراج میں 59 ہزار 172 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/08/12/2023/latest/58551/ریکارڈ میں بتایا گیاہے کہ صدر ڈویژن مقدمات کے اندارج میں 54 ہزار 434 مقدمات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، اقبال ٹاؤن ڈویژن مقدمات کے اندراج میں 41 ہزار 921 مقدمات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ سول لائن ڈویژن مقدمات کے اندارج میں 32 ہزار 526 مقدمات کے ساتھ چھٹے نمبر پر جبکہ شہرمیں پولیس ڈاکوؤں لٹیروں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
لاہور پولیس کے افسران بند کمروں میں ہی کرائم کنٹرول کرنے کی حکمت عملی بناتے رہے۔شہری لٹیروں ڈاکوؤں کے ہاتھوں گھروں کی دہلیز اور شاہراہوں پر دن رات لٹتے رہے ، انویسٹی گیش پولیس لاہور ملزمان تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔
دوسری جانب گذشتہ روز پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار بھتہ خور خاتون اپنے والد کے نیٹ ورک کو سہولت فراہم کررہی تھی۔
ملزمہ مریم افغان نیٹ ورک فون نمبروں سے رابطہ کالز میں ملوث تھی جبکہ ملزمہ نے کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز بھی کی تھیں۔
خاتون مریم بی بی نے کچھ عرصے قبل تاجر کے گھر میں ایک بیگ دیا جو کہ اس کے چوکیدار نے حاصل کیا۔ شک پڑنے پر چوکیدار نے بی ڈی ایس کی ٹیم کو آگاہ کیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بیگ کو چیک کرنے کے بعد کلیئر کر دیا لیکن بیگ سے 8 پیپسی کین اور دھمکی آمیز خط برآمد ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/08/12/2023/latest/58527/404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage