کوالالمپور: (ویب ڈیسک) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے میچ ڈرا کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین ایونٹ کا اہم اور سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
Pakistan Zindabad ❤️❤️❤️ #Hockey pic.twitter.com/09Rkus3taF
— Farid Khan (@_FaridKhan) December 9, 2023
پاکستان کی جانب سے 42 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے ارباز احمد نے گول سکور کیا جبکہ بیلجیئم کی جانب سے میچ کے تیسرے منٹ میں جیک نے گول سکور کیا۔ اس طرح پاکستان نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کوارٹر فائنل میچ 12 دسمبر کو سپین کے خلاف کھیلے گا۔
دوسری جانب انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی،اذان اویس 105 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سنونیوزکے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے ہائی ولٹیج میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 259 رنز بنائے ،بھارت کی جانب سے آدرش سنگھ نے 62 رنز بنائے جبکہ کپتان ادے شاران 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عبید شا ہ اور عامر حسن نے 2 ،2 ،عرفات منہاس نے 1 جبکہ محمد ذیشان نے 4 شکار کیے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر شاہ زیب خان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی،انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور اذان اویس نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی جس کی بدولت قومی ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔
اذان اویس نے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی ہے۔اذان اویس کو شاندار پرفارمنس کی بنا پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage