12 April 2024

Homeانٹرٹینمنٹعائشہ عمر نے پاکستان چھوڑنے کی تیاری کرلی

عائشہ عمر نے پاکستان چھوڑنے کی تیاری کرلی

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر/ فائل فوٹو

عائشہ عمر نے پاکستان چھوڑنے کی تیاری کرلی

کراچی: (سنو نیوز) معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میرے بھائی ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں اور اب میں خود بھی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر رہی ہوں۔


اداکارہ عائشہ عمر نے نجی پوسٹ کارڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اب شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہوں جو مخلص ہو جبکہ میری والدہ کی خواہش ہے کہ میری شادی کسی ترکش یا یورپی مرد سے ہو۔


عائشہ عمر نے کہا کہ میں پہلے ماں بننے سے گھبراتی تھی کیونکہ میرا بچپن اچھا نہیں گزرا اور میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ شادی کے بعد بچہ گود لے لوں گی لیکن اب میں شادی کر کے ماں بننا چاہتی ہوں۔


انہوں نے پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ میرے بھائی ہمیشہ کے لیے ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں، اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سیاسی رہنمائوں نے پاکستان کے حالات بدتر کر دیئے ہیں، مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے، اس ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے لیکن یہاں کے حالات کی وجہ سے یہاں رہنا مشکل ہوگیا ہے۔


اداکارہ نے مزید کہا کہ میری والدہ 30 سال کی عُمر میں بیوہ ہوگئی تھیں اور پھر میری والدہ نے اکیلے میری اور میرے بھائی کی پرورش کی، اُنہوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، میری والدہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں پاکستان میں کام کروں۔


عائشہ عمر نے کراچی اور لاہور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق کراچی کے مقابلے میں لاہور زیادہ محفوظ شہر ہے کیونکہ دو مرتبہ کراچی میں مجھے ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، یہاں لوگ راہ چلتی عورت کو تنگ کرتے ہیں جبکہ لاہور میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

Share With:
Rate This Article