انٹربینک میں روپیہ مضبوط
Image

کراچی:(سنونیوز)زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ آہستہ مضبوط ہونے لگا۔ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 10 پیسے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 284 روپے 97 پیسے کم ہوکر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپیہ 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہوکر 284 روہے 75 پیسے میں فروخت ہوا،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے سستا ہوا،اوپن مارکیٹ میں یورو 311 روپے سے کم ہوکر 307 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں برطانوی پائونڈ کی قیمت کوئی کمی یا اضافہ نہیں ہوا،ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 360 روپے پر مستحکم رہی ،ایک ہفتے میں امارتی درہم 40 پیسے کی کمی سے 77 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی ہوئی ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 76 روپے 20 پیسے کم ہوکر 75 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی دباؤ کا شکار رہی ہے، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 10 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوئی ،ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے97 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/10/12/2023/latest/58736/

سٹاک مارکیٹ، کرنسی اور گولڈ مارکیٹ کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے تو رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی رہی، 100 انڈیکس میں رواں ہفتے 4,532 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ہوا ۔

ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس 61,691 پوائنٹس پر تھا، پانچ روزہ کاروباری سیشن میں انڈیکس نے چار نفسیاتی حدوں کو عبور کیا، 100 انڈیکس 66,223 کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا ہے۔

سرمایہ کاروں نے رواں ہفتے 2 ارب 15 کروڑ ڈالر منافع کمایا، پاکستانی کرنسی میں منافع کا حجم 613 ارب روپے رہا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9,498 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، رواں ہفتے مارکیٹ میں 5 ارب 13 کروڑ حصص کا لین دین ہوا، ٹریڈرز نے 168 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 6 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی ،بیرونی سرمایہ کاروں نے 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے، رواں ہفتے نیٹ فارن انویسٹمنٹ ایک کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہی۔