10 December 2023

Homeپاکستانمیاں اسلم اقبال کے بھائی کا پی ٹی آئی سےلاتعلقی کا اعلان

میاں اسلم اقبال کے بھائی کا پی ٹی آئی سےلاتعلقی کا اعلان

میاں اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان

میاں اسلم اقبال کے بھائی کا پی ٹی آئی سےلاتعلقی کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

میاں امجد اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جو راستہ اختیار کیا وہ پاکستان کی ترقی کےخلاف تھا۔ ہم مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

میاں اسلم اقبال کے بھائی نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے اپنا رول ادا کرنا ہے۔ میں اس وجہ سے پی ٹی آئی سے لاتعلق ہونے کا اعلان کرتا ہوں ۔ میں اپنے بھائی اسلم اقبال کی جگہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار عمران خان ہے: عثمان ڈار

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ رہنما عثمان ڈار نے بھی عمران خان سے راہیں جدا کرتے ہوئے ناصرف پارٹی بلکہ سیاست سے ہی کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا تھا کہ 9 مئی کےواقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زیرصدارت زمان پارک میں ہوئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کونشانہ بنانےکی ہدایت دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر2022ء میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیرکی بطورآرمی چیف تعیناتی روکنےکیلئےکیا گیا۔ 9 مئی حملوں کامقصدفوج پردباؤڈال کرجنرل عاصم منیرکوعہدےسےہٹاناتھا۔ فوج مخالف گروپ چیئرمین پی ٹی آئی سے سب سے قریب تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےگرفتاری سےبچنےکیلئےہیومن شیلڈ کااستعمال کیا۔

Share With:
Rate This Article