الیکشن پنکچر ہوا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا: خورشید شاہ
11/10/2023 10:37
لاہور: (سنو نیوز) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر سلیکشن اور الیکشن پنکچر ہوا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، وزیراعظم لاڑکانہ کا ہو یا لاہور کا ووٹ کے ذریعے روکیں، لاٹھی سے نہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف مولا جٹ کی طرح چیختے ہوئے ہاتھ میں کلہاڑی اور بندوق لے کر آتے تو خوشی ہوتی لیکن جیل نہ جاکر ان کا سیاسی قد چھوٹا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس آج بھی ان کے ہاتھ میں ہے جن کے ہاتھ میں پہلے تھا، سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے کہ وہ الگ الگ الیکشن لڑیں یا اتحاد کر کے لیکن کسی کو زور زبردستی لایا گیا تو حکومت نہیں چلے گی، سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ووٹ ڈالتے وقت کسی کی مداخلت نہیں ہوتی، پیپلز پارٹی الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتی، ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، الیکشن میں ہمارا گھوڑا اکیلا ہے، ماضی میں بھی پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔
ان شاہ کا کہنا تھا ترقی کے دعوے کرنے والوں نے موٹرویز بنانے کے علاوہ کیا کیا ہے؟ اگر کسی کو زبردستی اقتدار میں لایا گیا تو اس سے ملک کا نقصان ہو گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage