ورلڈ کپ میں انڈین بائولرز کی گیند اتنی سوئنگ کیوں ہو رہی ہے؟
لاہور: (سنو نیوز) سابق پاکستانی کرکٹرز مصباح الحق اور شعیب ملک نے وجہ بتا دی ہے کہ ورلڈ کپ 2023 ء میں محمد شامی، جسپریت بمراہ اور محمد سراج دیگر ممالک کے تیز گیند بازوں سے زیادہ سوئنگ کیسے کر رہے ہیں؟
خیال رہے کہ ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ 2023 ء میں اپنی شاندار کارکردگی سے تباہی مچا دی ہے۔ رواں ایونٹ میں ٹیم انڈیا کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ہندوستان کے اس وقت ورلڈ کپ 2023 ء کے 8 میچوں میں 8 جیت کے ساتھ 16 پوائنٹس ہیں۔
ورلڈ کپ 2023ء میں اب تک کوئی بھی ٹیم ہندوستان کو شکست نہیں دے سکی ہے۔ بھارت نے ورلڈ کپ 2023 ء میں اب تک آسٹریلیا، افغانستان، پاکستان، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا اور جنوبی افریقہاکو شکست دی ہے۔ ٹیم انڈیا کی کامیابی کے پیچھے سب سے بڑا رول اس کے تیز گیند بازوں کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی
ٹیم انڈیا کے گیند بازوں کو اتنی سوئنگ کیوں مل رہی ہے؟
ورلڈ کپ 2023 ء میں محمد شامی، جسپریت بمراہ اور محمد سراج دیگر ممالک کے تیز گیند بازوں سے زیادہ سوئنگ کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ سابق پاکستانی کرکٹرز مصباح الحق اور شعیب ملک نے اس کی وجہ بتا دی ہے۔پاکستان کے اے سپورٹس چینل پر گفتگو کے دوران مصباح الحق اور شعیب ملک نے کہا کہ بھارتی باؤلرز کی کلائی کی پوزیشن گیم چینجر ثابت ہوئی ہے۔
سابق پاکستانی کرکٹرز نے اپنے انکشافات سے ہنگامہ برپا کر دیا:
سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے کہا، ‘محمد شامی، جسپریت بمراہ اور محمد سراج، ہندوستان کے تینوں تیز گیند بازوں کی کلائی پوزیشن سے اچھی لگ رہی ہے۔ اس میں سب سے بڑا کردار ان گیند بازوں کے اعتماد کا ہے۔ یہ عنصر ہم نے گلین میک گرا اور محمد آصف کی تیز گیند بازی میں بھی دیکھا ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی محمد شامی، جسپریت بمراہ اور محمد سراج کی باؤلنگ پر کافی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل 2007ء میں ظہیر خان اور پروین کمار بھی نئی گیند کو اسی طرح سوئنگ کرتے تھے۔ ہر روز وہ کوچ سے کلائی کی پوزیشن، ایکشن اور سوئنگ کے بارے میں بات کرتے تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر حسن رضا نے کہا تھا کہ آئی سی سی ٹیم انڈیا اور بی سی سی آئی کو مختلف گیندیں دے رہی ہے۔