29 November 2023

Homeتازہ ترینآئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی

آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی

آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی

آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی

دبئی: (سنو نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حکومتی مداخلت پر سری لنکا کرکٹ (SLC) کی رکنیت فوری طور پرمعطل کر دی ہے، یہ فیصلہ کھیل کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا۔

سری لنکا کی وزارت کھیل نے رواں سال کے ورلڈ کپ میں ملک کی خراب کارکردگی کے بعد ایس ایل سی کے بورڈ کو برخاست کر تے ہوئے اس کی جگہ ایک عبوری کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن سری لنکا کی کورٹ آف اپیل نے اس کو روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کا انوکھا قانون، اینجلو میتھیوز بغیر کھیلے آئوٹ

بیان میں کہا گیا ہے کہ ، “آئی سی سی بورڈ نے آج میٹنگ کی اور اس بات کا تعین کیا کہ سری لنکا کرکٹ بطور ممبر اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔خاص طور پر، اپنے معاملات کو خود مختاری سے چلانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ سری لنکا میں کرکٹ کے نظم و نسق، ضابطے اور/یا انتظامیہ میں کوئی حکومتی مداخلت نہ ہو۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معطلی کی شرائط کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ مناسب وقت پر کرے گا۔ خیال رہے کہ سری لنکا نے ورلڈ کپ میں اپنے 9 میں سے صرف دو میچ جیتے اور 10 ٹیموں کی سٹینڈنگ میں نویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اینجلو میتھیوز نے شکیب الحسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

قبل ازیں پیر کو صدر رانیل وکرماسنگھے کے زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں ایس ایل سی کی برخاستگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وکرما سنگھے نے ایس ایل سی انتظامیہ پر تنازع کی تحقیقات کے لیے وزیر خارجہ علی صابری کی سربراہی میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی۔

رانا ٹنگا اس سے قبل نیشنل اسپورٹس کونسل کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ ایس ایل سی میں سلوا انتظامیہ پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ ہندوستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد سلوا انتظامیہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ایل سی کیمپس کے سامنے مظاہرے کیے گئے تھے۔ عمارت کی حفاظت کے لیے فسادات پولیس تعینات تھی۔ سلوا کو اس سال مئی میں مسلسل تیسری مدت کے لیے ایس ایل سی چیف منتخب کیا گیا تھا۔ ان کی مدت ملازمت 2025 ء تک رہے گی۔

وسیع عوامی غصہ:

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ورلڈ کپ 2023 ء میں میزبان بھارت کے ہاتھوں حالیہ بڑی شکست کے بعد حکومت کی جانب سے اسے برطرف کرنے کے ایک دن بعد عدالت نے منگل کو سری لنکا کرکٹ بورڈ (SLC) انتظامیہ کو بحال کر دیا تھا۔ ممبئی میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

اس کے بعد، لوگوں میں بڑے پیمانے پر غصے کو دیکھتے ہوئے، کھیل کے وزیر روشن رانا سنگھے نے پیر کو سابق ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجن راناٹنگا کی صدارت میں سات رکنی عبوری کمیٹی مقرر کی تھی۔

رمیز راجا اور عاقب جاوید

Share With:
Rate This Article