کالعدم تنظیم داعش کا مالی معاون گرفتار، کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد
Image

پشاور: (رپورٹ، فیضان حسین) پشاور سے عالمی کالعدم تنظیم داعش کے مالی معاون کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی ملکی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے مالی معاون گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم سے 7 کروڑ مالیت کے امریکی و سعودی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔

گرفتار ملزم دہشتگردوں کو کروڑوں روپے ارسال کر رہا تھا۔ گرفتار ملزمان کےخلاف دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے 11 ہزار ڈالر ، ایک لاکھ 50 ہزار یورو، 22 ہزار ریال برآمد ہوئے۔

کالعدم تنظیم داعش کا مالی معاون کیخلاف درج ایف آئی آر

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کاروبار کے نام پر کالعدم تنظیم داعش کو فنڈنگ کرنے والےملزم سلطان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں فیروز، روف،محمد حسن اور خان محمد بھی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتار ملزم کے جیب سے پشتو میں لکھی گئی تحریر، اس ٹارگٹ کے بعد دوسرے ہدف کا انتظار کرنے کا پرچہ جبکہ اس کی جیب سے داعش کا چابی چین برآمد کر لیا گیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage