10 December 2023

Homeتازہ ترینچکن گونیا کیلئے پہلی ویکسین کی منظوری

چکن گونیا کیلئے پہلی ویکسین کی منظوری

چکن گونیا کیلئے پہلی ویکسین کی منظوری

چکن گونیا کیلئے پہلی ویکسین کی منظوری

واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے مہلک بیماری چکن گونیا کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

مچھروں سے پھیلنے والی یہ بیماری تیز بخار اور جوڑوں کے درد کا باعث بنتی ہے اور شیر خوار بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد توقع ہے کہ یہ ویکسین جلد ہی پوری دنیا میں دستیاب ہو جائے گی۔

فی الحال چکن گونیا کے علاج کے لیے کوئی خاص دوا نہیں تھی۔ اس سال صرف ستمبر میں چکن گونیا کے 4 لاکھ 40 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور 350 اموات ہوئیں۔ اس سال چکن گونیا کے سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق جنوبی افریقا اور جنوبی ایشیا سے تھا۔

اس ویکسین کا نام Ixchik ہے اور FDA کے مطابق اسے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے استعمال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ اسے یورپ کے ویلنیوا نے تیار کیا ہے اور اسے ایک ہی شاٹ میں لینا ہے۔

2008 ء میں پوری دنیا میں چکن گونیا کے 50 لاکھ کیسز رجسٹر ہوئے۔ جلد کی جلن، سر درد، پٹھوں میں درد کے علاوہ اس کی علامات میں جوڑوں کا درد بھی شامل ہے جو مہینوں یا سالوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔

چکن گونیا کا لفظ افریقا کی میکونڈےزبان سے نکلا ہے، جہاں یہ بیماری سب سے پہلے دریافت ہوئی تھی۔چکن گونیا میں مبتلا مریضوں کیلئے کوئی مخصوص میڈیسن موجود نہیں تھی۔ اس لئے طبی ماہرین صرف مریضوں کو زیادہ پانی پینے اور آرام کا مشورہ دیتے ہیں۔

اس مرض میں مبتلا کئی مریضوں کو بخار چڑھ جاتا ہے ، جو کم از کم ایک ہفتے میں ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن جسمانی تکلیف کافی عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے۔اس وائرس سے اموات کی شرح محض 0.1 فیصد ہے مگر علامات بہت تکلیف دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

تاہم چکن گونیا کے مقابلے میں ڈینگی کا مرض زیادہ جان لیوا ہے، اس بیماری کاعلاج نہ ہو تو موت کا خطرہ پچاس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

Share With:
Rate This Article