کراچی کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
11/10/2023 10:26
کراچی: (سنو نیوز) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کیلئے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے نظر ثانی نوٹس جاری کر دیا۔ حکومتی گائیڈ لائنز کے تحت جولائی تا ستمبر ایڈجسٹمنٹ کا یکساں ٹیرف رکھا جائے گا۔
ڈسکوز نے نیپرا کو بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔ نییرا کے نظر ثانی نوٹس کے تحت ڈسکوز کا جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
حکومتی گائیڈ لائنز کے تحت ملک بھر میں جولائی تا ستمبر ایڈجسٹمنٹ کا یکساں ٹیرف رکھا جائے گا۔ نیپرا پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ درخواست کے حوالے سے 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔ کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے۔
یوز آف سسٹم چارجز کی تحت 10 ارب 24 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب61 کروڑ روپے مانگے رکھے ہیں۔ نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage