ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
Image

احمد آباد:(سنو نیوز)انڈیا میں کھیلے جار ہے ورلڈ کپ 2023ء کے 42ویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پروٹیز کو 245 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

Afghanistan vs South Africa Live Score Updates - Cricket World Cup 2023

245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے بلے باز میدان میں اترے اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 42، تیمبا 23، ایڈن مارکرم 25، ہینرچ کلاسین 10، ڈیوڈ ملر 24 رنز بنا سکے۔ تاہم راسی وین ڈرڈیوسن مرد میدان ٹھہرے جنہوں نے 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 76 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نے 47 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔ افغان ٹیم کے گیند بازوں محمد نبی اور راشد خان نے 2،2 جبکہ مجیب الرحمان نےا یک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت کے شہر احمد آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے کھیلے جا رہے 42 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ وقفے وقفے سے افغان بیٹرز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہوں نے اپنی وکٹ نہیں گنوائی اور جنوبی افریقی گیند بازوں کا جم کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے 107 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے جارحانہ اننگز کھیلی۔

افغان ٹیم کے دیگر بلے بازوں میں رحمان اللہ گرباز 25، ابراہیم زردان 15، رحمت شاہ 26، کپتان حمشت اللہ شاہدی 2، اکرام علی خیل 12، محمد نبی 2، راشد خان 14، نور احمد 26، مجیب الرحمان 8 جبکہ نوین الحق صرف 2 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے گیرالڈ کوئٹزی نے 4 جبکہ لنگی نجیدی اور کیشو مہاراج نے 2،2 جبکہ اینڈیلے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا ٹیم

جنوبی افریقا کی ٹیم میں ٹیمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈر ڈوسن، ہینریچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، لنگی نگیدی، جیرالڈ کوئٹزی اور انڈیلے فیلوکوایو شامل ہیں۔

افغانستان ٹیم

افغانستان کے سکواڈ میں حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، مجیب الرحمٰن، نور احمد اور نوین الحق شامل ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage