Homeتازہ ترینپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے زبردست تیزی کے بعد نیا ریکارڈ قائم کرلیا/فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم

کراچی: (سنو نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے زبردست تیزی کے بعد نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس کی 829 پوائنٹس اضافے سے 55 ہزار 81 کی سطح پر ٹریڈنگ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔100 انڈیکس 55 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا۔

100 انڈیکس 829 پوائنٹس اضافے 55106 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ بدھ کے روز انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ، آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات اور بانڈز کی بہترین فروخت کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

روپیہ مضبوط: امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا

دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی کے بعد 286 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ 8 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر ملکی ترسیلات زر میں بہتری کا رجحان جاری ہے۔ اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.5 ارب ڈالر موصول ہوئے، اکتوبر 2022 کے مقابلے ترسیلات زر میں 9.6 فیصد کی بہتری رہی۔

مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 8.8 ارب ڈالر موصول ہوئے، اکتوبر میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 61.6 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں۔ متحدہ عرب امارات سے 47.3 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ برطانیہ سے 33 کروڑ جبکہ امریکہ سے 28.3 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

Share With:
Rate This Article