28 November 2023

Homeسنو ڈیجیٹلای پاسپورٹ بنوانے کا عمل

ای پاسپورٹ بنوانے کا عمل

ایک شخص اپنے ہاتھ میں پاکستانی پاسپورٹ لیے کھڑا ہے

ای پاسپورٹ بنوانے کا عمل

لاہور: (سنو ڈیجیٹل) سفر کرنے والوں کے لیے ایک بہت ہی اچھی خبر ہے اور وہ یہ کہ اب سے آپ پاسپورٹ چیک کروانے کے لیے لمبی لائنوں میں نہیں کھڑے ہونگے کیونکہ پاکستان میں بھی ای پاسپورٹ یعنی الیکٹرونک پاسپورٹ متعارف کروادیا گیا ہے ۔

اس سے آپ کوکیا فائدہ ہوگا ؟

اس پاسپورٹ کی مدد سے آپ کو کسی بھی ایئرپورٹ پر لمبی لائن میں کھڑا نہیں ہونا پڑےگاکیونکہ ای پاسپورٹ میں ایک چپ لگی ہوتی ہے جس میں آپ کی شناخت اور آپ کا سارا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جو آپ کسی بھی ائیرپورٹ پربائیومیٹرک مشین پر جا کر سکین کریں گے اور وہ مشین کچھ ہی سیکنڈز میں آپکی ساری انفارمیشن ویریفائی کرے گی اور آپ ائیرپورٹ سے باہر چلے جائیں گے ۔ مطلب جو چیکنگ پہلے دو یا تین گھنٹے میں ہوتی تھی وہ اب کچھ سیکنڈز میں ہوا کرے گی ۔

ای پاسپورٹ کی فیس:

ای پاسپورٹ کی فیس

سب سے پہلے آپ پاسپورٹ فی آسان ا یپلی کیشن کے ذریعے گھر بیٹھے ہی ای پاسپورٹ کی فیس جمع کروائیں گے ۔ یہاں پر آپ کو یہ بتاتے جائیں کہ اگر توآپ 5 سال والا پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں تو نارمل فیس 9000 ہوگی اور اگر ارجنٹ بنوانا چاہتے ہیں تو 15000 فیس ہوگی ۔ اسی طرح اگر آپ دس سال والا پاسپورٹ بنوائیں گے تو نارمل فیس 13 ہزار 500 ہوگی جبکہ ارجنٹ فیس 22 ہزار 500ہوگی۔

پاسپورٹ بنوانے کیلئے ضروری دستاویزات:

تو اب بات کرلیتے ہیں اگر آپ کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہے اور آپ پہلی بار ای پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو کچھ ڈاکومینٹس کی ضرورت ہوگی جن میں سب سے پہلےپاسپورٹ فیس جمع کروانے کے بعد آپ رسیدکی فوٹو کاپی اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کا اوریجنل شناختی کارڈ بھی آپ کے پاس ہونا چاہیے ۔ اور اگر آپ شادی شدہ نہیں ہیں تو آپ کے والدین کا شناختی کارڈ ہونا بھی ضروری ہے لیکن اگر آپ شادی شدہ ہیں تو آپ کے پارٹنر کا شناختی کارڈ بھی آپ کو چاہیے ہوگا۔

آئی ڈی کارڈ اوریجنل ہونا ضروری:

پاکستانی ای پاسپورٹ کی تصویر

یہاں پر آپ کو یہ بتاتے جائیں کہ آپ کا اپنا آئی ڈی کارڈ اوریجنل ہونا ضروری ہے باقی سب کی آپ فوٹو کاپی بھی لے کر جاسکتے ہیں ۔ لیکن اگر آپ کے بچے کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے تو آپ کو جن ڈاکومینٹس کی ضرورت ہوگی ان میں سب سے پہلے آپ اپنے بچے کا ب فارم ساتھ لے کر جائیں گے اور اس کے ساتھ آپ کے پاس بچے کا برتھ سرٹیفکیت ہونا بھی ضروری ہے جو بچے کی پیدائش کے بعد یونین کونسل سے مل جاتا ہے ۔

اس کے ساتھ آپ بچے کے والدین کا شناختی کارڈ بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔ اب اگر آپکا ایم آر پی پاسپورٹ پہلے سے ہی بنا ہو ا ہے اور آپ ای پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ کو جن ڈاکومینٹس کی ضرورت اس کی بھی بات کرلیتے ہیں ان میں سب سے پہلے آپ اپنا پاسپورٹ بےشک وہ ایکسپائر ہے یا آپ کے استعمال میں ہے آپ وہ اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔

فیصل مسجد اسلام آباد اور پاسپورٹ کی تصویر

اس کے ساتھ آپ اپنے ساتھ اپنا شناختی کارڈ بھی لے کر جائیں گے۔ اس کے بعد آپ پاسپورٹ آفس میں ریسیپشن میں جا کر دکھائیں گے تو وہ آپ کو پکچر کے لیے بھیج دیں گے ۔ اس کے بعد وہ آپ کی انگلیوں کے نشان یعنی فنگرپرنٹس لیں گے اور آپ کا ڈیٹا فارم فل کر دیں گے اور آپ کو ایک ٹوکن دے دیں گے۔

پھر آپ اپنے ٹوکن نمبر کے مطابق اپنے کاغذ جمع کروا دیں گےاور اگر آپ کا پاسپورٹ ارجنٹ ہے تو سات دن میں آپکا پاسپورٹ آپ کے پاس ہوگا اور اگر ریگولر ہے تو پندرہ دن میں آپکا پاسپورٹ مل جائے گا۔ بس اتنا سا پراسیس ہے ۔تو پھر جلدی جائیےاور اپنا ای پاسپورٹ بنوائیے۔

Share With:
Rate This Article