مسلسل بارش:پاک بھارت بقیہ میچ آج کھیلا جائے گا
Image

کولمبو: (سنو نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین جاری میچ مسلسل بارش ہونے کے باعث ختم کردیا گیا،میچ آج ریزرو ڈے میں وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پر ختم کیا گیا۔ 24.1 اوورز کے میچ میں پاکستان کیخلاف بھارت نے دوکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنالیے ہیں، سری لنکن محکمہ موسمیات نے میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں ہونےوالی وففے وقفے سے موسلادھار بارش نے میچ کو اگلے دن لے جانے پر مجبور کردیا،میچ ریفریز کی جانب سے بارش بند ہونے پر گرائونڈ کا معانہ کیا گیا تاہم ایمپائز کی جانب سے اگلے معائنے سے پہلے دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس پر ایمپائرز نے بقیہ میچ ریزرو ڈے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرکے آج کے دن کا میچ ختم کردیا ۔

بھارت نے 24٫1 ویں اوور تک پاکستان کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لئے ہیں، کے ایل راہول17 جبکہ ویرات کوہلی 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ روہت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ہیں۔

شبمن گل نے 10 چوکوں کی مدد سے کیریئر کی 8 ویں ففٹی بنائی، نسیم شاہ کی گیند پر شبمن گل کے میچ میں دو کیچ ڈراپ ہوئے، صفر پرکیچ ڈراپ ہونے والے بھارتی اوپنر شبمن گل نے اپنے 50 رنز پورے کر لیے۔ روہت شرما کی ففٹی میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔

Pak vs India Live Score Updates - Asia Cup 2023

ٹاس کے موقع پر کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور ٹیم ہم اچھا کھیل رہے ہیں، میچ میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے، میچ میں بیٹنگ پہلے ہی کرنا چاہتے تھے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم میں کے ایل راہول اور جسپریت بھمرا کی واپسی ہوئی ہے۔

بارش کے باعث میچ مکمل آج نہ ہونے پر کل میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں روکا جائے گا، بڑا مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایشیاء کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ تاہم پالی کیلے میں بار بار ہونے والی بارش نے میچ کا مزہ خراب کر دیا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے میچ کو بے نتیجہ ختم کرنا پڑا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں درمیان ایشیا کپ 2023ء کا بڑا میچ سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں کھیلا گیا تھا، لیکن بارش نے کھیل کا مزہ کرکرا کر دیا، پاکستان اور انڈیا کے درمیان یہ میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے اب دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔ ایک پوائنٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سپر4 مرحلے میں کوالیفائی کر گئی ہے جبکہ ہندوستان بھی نیپال کیخلاف میچ جیت کر سپر فور پرحلے میں پہنچ گئی ہے۔