پیرس میں موڈیسٹ فیشن شو کا انعقاد، انڈونیشیا کے سفیر کی شرکت

9/10/2023 3:47
فرانس:(سنونیوز) فیشن کے دارالحکومت پیرس میں موڈیسٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، ایچ وائی فیشن آرگنائزر نے لگژری ہوٹل ویسٹن پیرس میں موڈیسٹ فیشن کا میلہ سجایا۔ موڈیسٹ فیشن کو اسلامی ثقافت کے قریب ترین سمجھا جاتا ہے، فیشن شو میں انڈونیشیا کے سفیر اور ڈپٹی گورنر بینک آف انڈونیشیا نے خصوصی شرکت کی۔
ایچ وائی فیشن آرگنائزر نے پیرس میں ایک بڑے موڈیسٹ فیشن شو کا اہتمام کیا، موڈیسٹ فیشن کو اسلامی ثقافت کے قریب ترین سمجھا جاتا ہے، اس فیشن شو کا مقصد اس بات کا اظہار تھا کہ موڈیسٹی فیشن صرف مسلم خواتین کے لئے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ ایک طرز زندگی ہے اور ایسے ملبوس مسلم ، عیسائی اور یہودی خواتین کے بھی پسندیدہ ہیں ۔
اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یورپ کے بڑے ڈیزائنر بھی اس فیشن کو بڑھاوا دے رہے ہیں، انڈونیشیا کے آٹھ ڈیزائنرز نے اس شو میں اپنے خوبصورت ملبوسات پیش کئے۔
ڈیزائنرز نے مسلم تشخص کے ساتھ ایک کلاسک مجموعہ پیش کیا،ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوس غیر معمولی بناوٹ اور خوبصورت کڑھائی کا شاہکار تھے۔موڈیسٹ فیشن شو میں حجاب اور سیاہ ، سرخ رنگوں کے علاوہ ملٹی کلر سے مزین ملبوسات کے ساتھ لیڈیز بیگ اور خوبصورت حجاب ، روایتی ٹوپیاں اور پیٹ بھی متعارف کرائے گئے ۔
نازک اندام ، خوبصورت ، دراز قد ماڈلز نے جب بیسیوں رنگوں اور ڈیزائنرز کی مہارت سے تیار کردہ ملبوس اوڑھ کر ریمپ پر کیٹ واک کی تو حاضرین داد دئے بغیر نہ رہ سکے۔
موڈیسٹ فیشن کے اس بڑے شو کو دیکھنے کے لئے فیشن ، فلم اور ٹی وی کی اہم شخصیات کے علاوہ انڈونیشیا کے فرانس میں سفیر محمد عمیر اور بینک آف انڈونیشیا کے ڈپٹی گورنر جوڈا اگنگ نے خصوصی شرکت کی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage