کرکٹ ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنیوالی 8 ٹیمیں مکمل
Image
لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8 ٹیمیں مکمل ہوگئیں۔ کوالیفائی کرنے والی 8 ٹیموں میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، بنگلادیش، پاکستان، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔ کوالیفائر میں شامل ٹیمیں دوسری جانب کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سکاٹ لینڈ، عمان، نیپال، یو ایس اے اور یو اے ای کوالیفائر میں شامل ہیں جب کہ کوالیفائر کی ٹاپ 2 ٹیمیں ورلڈکپ میں شرکت کریں گی۔