پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
Image
لاہور(سنو نیوز) پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔ درخواست میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کا گرفتاری درست قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، ہائی کورٹ کا حکم آرٹیکل 10 اے کیخلاف ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ غیر قانونی حراست سے نکالنے میں ناکام رہی، چیئرمین نیب کے جاری کردہ وارنٹ غیر قانونی ہیں، انکوائری کو تحقیقات میں بدلنے کے بعد نیب نے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جس 190 ملین کی کرپشن کا الزام ہے وہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی جمع ہوچکی۔ حکومت جب چاہے تو 190 ملین کو کہیں بھی منتقل کر سکتی ہے،عدالتی حدود سے گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں، میری زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کل القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 50 ارب روپے کی رقم کو قانونی حیثیت دی تھی۔