منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف اور اہل خانہ بے گناہ قرار
Image
لاہور(سنو نیوز) احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں نیب نے وزیراعظم شہباز شریف انکی اہلیہ نصرت شہباز، حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔ نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کر ادی، احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سماعت کی، نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کے خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔