عمران خان ہمارے لیڈر ہیں وہ ملک کی صحیح نمائندگی کر رہے: پرویزالہی
Image
لاہور(سنونیوز) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب پر حملہ ہوا ہے ان کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا س معاملے میں عمران خان کو مکمل سپورٹ کرنا چاہئے،عمران خان صاحب ہمارے لیڈر ہیں اور ملک کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں، پورے ملک میں جس طرح پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار اور ان پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ قابل مذمت ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سابق کچھ شرپسند عناصر احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کر کے تحریک انصاف کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage