عمران خان تک رسائی دی جائے، پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے: شاہ محمود قریشی
Image
اسلام آباد(سنو نیوز) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے "پروگرام سنو پاکستان "میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے، پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل دیا۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان کی زخمی ٹانگ پرچوٹ آئی ہے، کارکنوں سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج کریں، عدلیہ کے اندر تفریق پیدا کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تک رسائی نہ دی گئی توعدالت جائیں گے، کارکن پرامن احتجاج جاری رکھیں، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، یہ گھر میں بیٹھنے کا وقت نہیں، باہر نکلیں، عمران خان کی صحت سے متعلق معلومات ہماری پہلی ترجیح ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق نہیں، فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، پارٹی کی لیڈرشپ شاہ محمود قریشی کے پاس ہے۔