عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے بجائے پولیس گیسٹ ہاؤس میں پیش کیا جائیگا
Image
اسلام آباد(سنو نیوز) عمران خان کو آج جوڈیشل کمپلیکس کے بجائے پولیس گیسٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا،وفاقی حکومت نے پولیس گیسٹ ہاؤس کو عمران خان کی پیشی کیلئے مقرر کردیا۔ عمران خان کو آج پولیس لائن ہیڈکوارٹرایچ الیون میں پیش کیا جائے گا،عدالت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں لگے گی،دونوں عدالتیں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی ،عمران خان کو احتساب عدالت کے جج کے سامنے بھی یہیں پیش کیا جائے گا،توشہ خانہ اور نیب کےکیسز سننے والے ججز پولیس لائن گیسٹ ہاؤس جائیں گے۔ عمران خان کی حفاظت کے پیش نظر اسلام آباد کے ایڈشنل کمشنر نے احکامات جاری کیے، ایک دن کے لیے احتساب عدالت نمبر ون اور ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت تبدیل کی گئی ہے، عمران خان کا کیس سننے والے جج پولیس گیسٹ ہاؤس جائیں گے۔ عمران خان پر آج توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔