سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ گرفتار
Image
لاہور:(سنو نیوز) سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال پر اینٹی کرپشن نے سابق گورنر کو گرفتار کیا ۔ دوران گرفتاری اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ آپ شیونگ کٹ ساتھ لے جاسکتے ہیں، اس پر عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شیونگ کٹ تو نہیں لیکن جوتے پہن لیتا ہوں۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو گرفتار کرنے کے لیے کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ پر ریڈ کیا گیا، پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق قاسم سوری گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس نے ان کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔ سیالکوٹ میں عثمان ڈار کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا، پی ٹی آئی رہنما ہتھے نہ چڑھے، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ اہلکاروں نے توڑ پھوڑ اور بدتمیزی کی۔