این اے 71، این اے 117، این اے 118، این اے 119، این اے 127 کے انتخابی نتائج چیلنج
Image
لاہور: (سنو نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں نے این اے 71، این اے 117، این اے 118، این اے 119، این اے 127 کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے۔ درخواستوں میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بُٹر نے علیم خان کی این اے 117 میں کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چلینچ کیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ‏علیم خان فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، ‏علیم خان نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، ‏ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پر علیم خان کو فاتح قرار دیا، ‏فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔ علی اعجاز نے درخواست میں استدعا کی کہ ‏عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، ‏عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے، ‏عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کلعدم قرار دے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/08/02/2024/election-2024/68463/ دوسری جانب پی ٹی آئی کے آزاد امیدوا شہزاد فاروق نے لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پریزاٸذنگ افسران نے فارم 45 نہیں دیا، ریٹرننگ افسر نے بھی نتیجہ مرتب کرتے ہوٸے نوٹس نہیں کیے، ریٹرننگ افسر نے عدم موجودگی میں نتیجہ مرتب کر کے جاری کیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز سے جیت چکا تھا مگر دھاندلی کر کے ہرایا گیا، عدالت ریٹرننگ افسر کو فارم 47 دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دے، عدالت مریم نواز کی کامیابی کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔ ادھر پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے این اے 127سے عطاء تاڑر کی کامیابی کو چیلنچ کر دیا۔ ظہیر عباس کھوکھر نے درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عطا تاڑر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، عطاء تاڑر نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، میرے وکلاء کو پولیس کے ڈی ایس پی افتخار نے ریٹرننگ آفیسر سے آفس سے باہر نکال دیا۔ ظہیر عابس کھوکھر نے موقف اپنایا کہ میری عدم موجودگی میں رزلٹ جاری کیا گیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چلینچ کردیا گیا۔ درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن، خواجہ آصف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، خواجہ آصف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، ریٹرننگ افسر نے مبینہ طور پر خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔ ریحانہ ڈار نے استدعا کی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔ پاکستان محاز پارٹی کے امیدوار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، نواز شریف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage