لاہورسیف سٹی کی بروقت کارروائی، ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار
Image

لاہور:(سنو نیوز) سیف سٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو پکڑوا دیا۔ 15 ایمرجنسی پر مغلپورہ کے علاقے سے روڈ ڈکیتی کی کال موصول ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مغلپورہ کے علاقے سے ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل اور 70ہزار کیش چھین لیا تھا۔ سیف سٹی ٹیم نے مغلپورہ پولیس اور ڈولفن ٹیم کو مذکورہ مقام پر پہنچنے کی ہدایات دی ۔ پولیس کے پہنچے پر ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان کراس فائرنگ ہوئی۔

جس پر ایک ڈاکو کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی اور موقع پر ہی پکڑا گیا۔ گرفتار ڈاکو کی تصدیق حسن رضا کے نام سے ہوئی، جسے علاج کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا گیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور 70 ہزار نقدی برآمد کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/10/01/2024/latest/63817/

دوسری جانب مسلم ٹاؤن پولیس نے شاہ دی کھوئی میں شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ بھاری مقدار میں ساز و سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عامر، کاشف، بابر اور وقار گھر میں شراب تیار کر کے مختلف آبادیوں میں سپلائی کرتے تھے۔

فیکٹری سے شراب کی 210 بوتلیں، 180 لٹر کھلی شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان چاروں کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ادھر شو آف ویپن کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مستی گیٹ پولیس نے گاڑی میں اسلحہ لیکر گھومنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے 1 رائفل، 1 پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/08/01/2024/latest/63544/

جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان محسن اور عمر حیات پابندی کے باوجود اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے ۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔