دوران میچ بھارتی کرکٹر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا
Image
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ میں کھڑے 52 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ مذکورہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا، بھارتی میڈٰیا کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل مقامی سطح پر دو ٹی 20 میچز کھیلے جارہے تھے، یہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ صرف 50 یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ محدود جگہ اور وقت کی کمی کی وجہ سے حکام کو ایک ہی مقام پر بیک وقت دو کرکٹ میچز شیڈول کرنا پڑا، دونوں میچز مختلف پیچز پر کھیلے جارہے تھے لیکن ایک دوسرے سے قریب تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ وکاس نیگی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود تھے۔ ویڈیو میں وکاس نیگی کو ساتھی کھلاڑی امیش کمار کے چوکا لگانے کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے آگے بڑھتے دیکھا گیا۔ سڈنی ٹیسٹ: بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم، صرف 46 اووز ممکن ہو سکے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکاس جیسے ہی امیش کمار کے پاس پہنچے تو درد کی شدت کے باعث نیچے زمین پر گرگئے جس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے وکاس کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور پھر طبی ٹیم بھی گراؤنڈ میں پہنچ گئی جس کی مدد سے وکاس کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے بعد وکاس کو نوئیڈا کے قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے کے وقت نیگی نے 6 گیندوں پر7 رنز بنائے تھے۔ کچھ روز قبل بھی بھارت مں کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کراتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے بھارتی بولر کی موت ہوگئی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھرگون کے گاؤں میں 22 سالہ اندل سنگھ یادھو کو کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندل سنگھ میچ کے دوران بولنگ کرا رہا تھا کہ اچانک اسے بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ تاہم اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ دل کا دورہ کرکٹر کے لیے جان لیوا ثابت ہوا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہلخانہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔