پاکستانی 2023ء میں YouTube پر کون کون سی ویڈیوز دیکھتے رہے؟
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) گذشتہ سال2023ء میں پاکستانیوں نے YouTube پر کون کون سی ویڈیوز کو دیکھنا پسند کیا؟ اس حوالے سےدنیا کی مشہور ترین ویڈیو شیئرنگ سروس کی جانب سے فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری اس لسٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 ء کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ویڈیوز،ٹاپ شارٹس، ٹاپ میوزک ویڈیو،بریک آؤٹ کریٹیرز،ٹاپ کریٹیرز اور ٹرینڈنگ ویڈیوز کون سی تھیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ YouTube کی ٹاپ ٹرینڈنگ لسٹ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام ڈراموں کے شوقین ہیں اور ان کو دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔نجی ٹیلی وژن جیو کی ٹیلی فلم "روپوش" 2022 ء میں پاکستان کی مقبول ترین یوٹیوب ویڈیو قرار پائی۔

2022 ءمیں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ ٹین میں سے چار ویڈیوز ڈراموں کی ہیں۔ اس لسٹ کے مطابق 2023 ءمیں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو مقبول ترین ڈرامے "تیرے بن" کی رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق "تیرے بن" کی آخری قسط 2023 ء میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو تھی۔ 6 جولائی 2023ء کو کی اس ویڈیو کو چار کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

اس سے قبل 2022 ء میں ٹیلی فلم" روپوش" پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والیYouTube ویڈیوز قرار پائی تھی، جبکہ 2021 ء میں بھی یہ اعزاز ڈرامہ" خدا اور محبت سیزن 3 "کی پہلی قسط کے حصے میں آیا تھا۔

2023 ء کے ٹاپ کریٹیرز میں "زم زم الیکٹرونکس" ٹریڈنگ کا نام سرفہرست رہا۔ "ڈکی بھائی "دوسرے مقبول ترین کریٹیر قرار پائے، جبکہ" شہر میں دیہات" تیسرے، "سلمان نعمان" چوتھے اور" سسٹرولوجی" کے حصے میں پانچواں نمبر آیا۔

ٹاپ بریک آؤٹ کریٹیرز میں بھی ٹاپ میں " زم زم الیکٹرونکس ٹریڈنگ" کا رہا۔ اس کے بعد "پاک ٹاؤن وی لاگز"، "اریبہ پرویز"، "علی بلوچ" اور مشکات خان دوسرے، تیسرے، چوتھے اورپانچویں نمبر پر رہے۔

2023 ء میں میوزک ویڈیوز میں"ہم سندھ میں رہنے والے سندھی"گانے کی ویڈیو رہی۔ دوسرے پر بالی وڈ فلم"ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" کا گانا "تیرے واسطے" رہا جبکہ تیسرا نمبر ایک بھارتی گانے "کیا لو گے تم" کے حصے میں آیا۔

ایک انڈین گانے "ز حال مسکین مکم بہ رنجش" کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جبکہ پانچویں پر فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کا گانا"پھر اور کیا چاہیے" رہا۔ 2023 ء میں پاکستان میں مقبول ترین شارٹ ویڈیو "پتی کو بنایا پاگل" رہی تھی۔