ٹرانسجینڈر نایاب علی الیکشن کیلئے اہل قرار
Image

الیکشن سیل سنو نیوز:(رپورٹ، حنا لیاقت ) شہر اقتدار کے حلقہ این اے 46 اور این اے 47 سے ٹرانسجینڈر نایاب علی کو جنرل الیکشن 2024 کیلئے اہل قرار دیدیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج ارباب محمد طاہر نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سرا نایاب علی کو آئندہ انتخابات 2024 کیلئے اہل قرار دیتے ہوئے آر اوز کا فیصلہ برقرار رکھا۔ نایاب علی کی کمیونٹی نے ہی ان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نایاب علی کے شناختی کارڈ پر جنس کا تعین نہیں کیا گیا بلکہ جینڈر کی جگہ صرف ایکس درج ہے ۔ جوکہ شریعت کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے۔ لہٰذا نایاب علی کے کاغذات مسترد کرنے کی استدا کر رکھی تھی۔

نایاب، آل پاکستان ٹرانسجینڈر الیکشن نیٹ ورک (اپٹین) کی چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔نایاب علی 2020 میں آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں منعقدہ گالا انٹرنیشنل ایکٹوسٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان سے پہلی شخصیت بنیں۔