کراچی: (سنو نیوز) آئی ایم ایف کے دباؤ کے باعث ماہانہ بنیادوں پر قرضوں میں کمی کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ ستمبر میں قرضوں کے مجموعی حجم میں ایک ہزار سات سو ارب روپے کی تاریخی کمی آئی۔ مقامی اور غیر ملکی قرضے بھی کم ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں مقامی اور غیر ملکی قرضوں میں غیر معمولی کمی آئی۔ پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ ماہانہ بنیادوں پر ایک ہزار سات سو ارب روپے کم ہوا جو ملکی تاریخ میں ایک ماہ میں قرضوں میں کمی کا نیا ریکارڈ ہے۔
ستمبر میں مجموعی قرض 62 ہزار 300 ارب روپے رہا جو ایک ماہ پہلے چونسٹھ ہزار ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔ ایک ماہ میں مقامی قرضوں میں چورانوے ارب روپے کمی آئی جو 39 ہزار 700 ارب روپے پر آ گئے،، غیر ملکی قرضے ڈیڑھ ہزار ارب روپے کمی کے بعد 22 ہزار 600 ارب روپے رہ گئے۔
سالانہ بنیادوں پر قرضوں میں 12 ہزار 650 ارب روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے تین ماہ میں مجموعی قرض ایک ہزار 450 ارب روپے بڑھ گیا۔ آئی ایم ایف نے حکومت پر اسٹیٹ بینک کے قرضے واپس کرنے کی شرط عائد کی تھی جس کے باعث مجموعی قرض میں کمی آئی ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage