مہنگائی کی شرح میں کمی نہ آسکی
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی نہیں آسکی ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر صفراعشاریہ تہتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی تیس فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر پندرہ فیصد اور آلو پانچ فیصد مہنگے ہوئے۔ آٹا ڈھائی فیصد، لہسن دو فیصد، نمک دو فیصد اور مرغی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

گڑ، گھی چاول اور دالوں کی قیمتوں میں معمولی کمی سامنے آئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں بیس اشیا کے نرخ بڑھ گئے۔۔ آٹھ میں کمی اور تئیس کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بدستور اضافہ

خیال رہے کہ اس سے قبل 3نومبر کو جاری ہونے والی رپورٹ میں پاکستان میں مہنگائی کے بے قابو ہونے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر، آلو، پیاز، انڈے اور چکن سمیت بارہ اشیا مہنگی ہو گئی تھیں۔

گذشتہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو ئیں۔ جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 29.8 فیصد کی سطح پر برقرار ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے میں مہنگائی میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ ٹماٹر 34 روپے مہنگا ہوکر 165 روپے فی کلو جبکہ پیاز 25 روپے اضافے سے 123 روپے فی کلو ہوا۔

انڈے 5 روپے اضافے سے 331 روپے درجن اور زندہ مرغی 34 روپے مہنگی ہوکر 346 روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی۔ چائے کی پتی کا 190 گرام کا پیک بھی 548 روپے سے 558 روپے کا ہو گیا تھا۔ شہری کہتے ہیں حکمران صرف تقرریں کر رہے ہیں اور ہمارے گھروں میں فاقے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage