دورہ آسٹریلیا: ساجد خان کوٹیم میں شامل کرنے پر اتفاق
Image

لاہور: (سنو نیوز) دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی بائولر ابرار احمد کی جگہ ساجد خان کو شامل کر لیا گیا ہے۔ خبریں ہیں کہ پی سی بی مینجمنٹ نے ساجد خان کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی انجری کے باعث پرتھ ٹیسٹ میں ان کی جگہ ساجد خان کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ابرار احمد کے ایم آر آئی سکین کی رپورٹ مل چکی ہے۔ ابرار احمد کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ، مگر پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ کیلئے آف سپنر ساجد خان کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد ساجد خان کو پرتھ ٹیسٹ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کے ڈاکیومینٹس مکمل ہوتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے ساجد خان کوپرتھ روانہ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/08/12/2023/sports/58499/

خبریں ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم میں لیفٹ ہینڈبیٹرز زیادہ ہونے کی وجہ سے ساجد خان کو ترجیح دی گئی ہے۔ ساجد خان اب تک 7 ٹیسٹ میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ساجد خان نے گذشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا کیخلاف ہی اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلوی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر 2023ء سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں بڑاا دھچکا لگا ہے کیونکہ، مسٹری اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔کینبرامیں پرائم منسٹرالیون کے خلاف کھیلے گئےچار روزہ میچ کے تیسرےدن سپنر کی جانب سے 8 اوورز کروائے گئے جس کے بعد ابرار احمد نے دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس پرانہیں آرام کیلئے بھیج دیا گیا۔

منسٹر الیون کے ساتھ جاری پریکٹس میچ کے دوران انجرڈ ہونے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد کے متباد ل کے طور پر ساجد خان اور زاہد محمود کو اسٹینڈ بائے رہنے کا کہا گیا تھا۔