لاہور میں جرائم بے قابو، رواں سال 3 لاکھ 15 ہزار 704 مقدمات درج
Image
لاہور:(سنونیوز) لاہور میں جرائم بے قابو ہوتا جا رہا ہے، پولیس بھی مجرموں کو پکڑنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے، رواں سال مختلف جرائم کے 3 لاکھ 15 ہزار 704مقدمات درج ہوئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن 67 ہزار 866 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن مقدمات کے اندارج میں 59 ہزار 785 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن مقدمات کے اندراج میں 59 ہزار 172 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔ ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈویژن مقدمات کے اندارج میں 54 ہزار 434 مقدمات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، اقبال ٹاؤن ڈویژن مقدمات کے اندراج میں 41 ہزار 921 مقدمات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ سول لائن ڈویژن مقدمات کے اندارج میں 32 ہزار 526 مقدمات کے ساتھ چھٹے نمبر پر جبکہ شہرمیں پولیس ڈاکوؤں لٹیروں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے، لاہور پولیس کے افسران بند کمروں میں ہی کرائم کنٹرول کرنے کی حکمت عملی بناتے رہے۔ شہری لٹیروں ڈاکوؤں کے ہاتھوں گھروں کی دہلیز اور شاہراہوں پر دن رات لٹتے رہے ، انویسٹی گیش پولیس لاہور ملزمان تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/08/12/2023/latest/58551/ دوسری جانب گذشتہ روز پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار بھتہ خور خاتون اپنے والد کے نیٹ ورک کو سہولت فراہم کررہی تھی۔ ملزمہ مریم افغان نیٹ ورک فون نمبروں سے رابطہ کالز میں ملوث تھی جبکہ ملزمہ نے کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز بھی کی تھیں۔ خاتون مریم بی بی نے کچھ عرصے قبل تاجر کے گھر میں ایک بیگ دیا جو کہ اس کے چوکیدار نے حاصل کیا۔ شک پڑنے پر چوکیدار نے بی ڈی ایس کی ٹیم کو آگاہ کیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بیگ کو چیک کرنے کے بعد کلیئر کر دیا لیکن بیگ سے 8 پیپسی کین اور دھمکی آمیز خط برآمد ہوا تھا۔