12 April 2024

Homeتازہ ترینانفینکس کے سستے ترین فون متعارف

انفینکس کے سستے ترین فون متعارف

انفینکس

انفینکس کے سستے ترین فون متعارف

بیجنگ:(ویب ڈیسک) سمارٹ موبائل فون بنانیوالی چینی کمپنی انفینکس نے اس مہنگائی کے دور میں رواں سال 2023 کے سستے ترین فون متعارف کرا دیے ہیں جنہیں فیچرز اور کیمروں کے حوالے سے مارکیٹ میں معیاری فونز کہا جا رہا ہے۔

چینی کمپنی نے انفینکس ہاٹ 40، ہاٹ 40 پرو اور ہاٹ 40 آئی کو مختلف رنگوں اور ماڈیولز میں پیش کیا ہے تاہم کمپنی نے عوام کیلئے تمام فونز کی قیمت مناسب رکھی ہے، انفینکس کمپنی نے تینوں فونز کو 6.75 انچ سکرین کیساتھ متعارف کرایا ہے تاہم ہاٹ 40 آئی کی سکرین کو تھوڑا سا چھوٹا رکھا گیا ہے۔

تینوں فونز کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کیساتھ مارکیٹ میں پیش کیا ہے تاہم تینوں میں مختلف چارجر دیے گئے ہیں، سب سے کم 18 واٹ کا چارجر ہاٹ 40 آئی میں دیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں فونز میں 33 واٹ کے فاسٹ چارجرز دیے گئے ہیں۔


کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہاٹ 40 اور ہاٹ 40 پرو کو محض 35 منٹ کی چارجنگ سے 75 فیصد چارج کیا جا سکتا ہے، کمپنی نے تینوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے ہیں۔


انفینکس نے ہاٹ سیریز کے تینوں فونز کو ایک ہی ریم 4 جی بی میں دیا ہے تاہم ان میں میموری کے دو آپشنز یعنی 128 اور 256 جی بی دیے گئے ہیں، انفینکس نے تینوں فونز میں چپ سمیت پراسیسر کی ٹیکنالوجی بھی ایک جیسی ہی رکھی گئی ہے جبکہ تمام فونز کو اپگریڈ ٹیکنالوجی کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ان تینوں فونز میں کیمروں کا فرق ہے، کسی بھی فون کے بیک پر تین کیمرے نہیں ہیںجبکہ تمام فونز میں سیلفی کیمرا ایک جیساہے لیکن تینوں فونز کے کیمروں کے فیچرز مختلف رکھے گئے ہیں۔
Infinix Hot 40
ان انفینکس فونزمیں سب سے بہترین کیمرے ہاٹ 40 پرو میں دیے گئے ہیں اس میں مین کیمرا 108 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

اسی طرح ہاٹ 40 کے بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جبکہ دوسرے کیمرے کو 2 میگا پکسل کا ہےلیکن جدید لینسز کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔

انفینکس ہاٹ 40 آئی کو ایک ہی 50 میگا پکسل بیک کیمرے جبکہ 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے کیساتھ مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا ہے، کمپنی نے ابھی تینوں فونز کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام فونز کی قیمت 200 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 57 ہزار روپے سے کم ہی رکھی گئی ہے۔
Infinix Hot 40 Pro
اگر ان دی گئی قیمتوں کو دیکھا جائے تو اس حساب سے انفینکس ہاٹ سیریز کا بہترین فون بھی 56 ہزار روپے تک کا ہوگا اور سب سے کم قیمت فون 40 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

کمپنی نے تمام فونز کو ابتدائی طور پر صرف چین میں متعارف کرایا ہے، تاہم جلد ہی انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا۔

Share With:
Rate This Article