سال 2024 میں 5 جی دستیاب ہو گا: ڈاکٹرعمر سیف
Image
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ سال 2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی۔ نگران وزیر آئی ٹی کا اپنے ایک حالیہ بیان میں ملک میں فائیو جی لانچنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیا سال 2024 پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس 5 جی بھی ساتھ لائے گا، اس 5 جی کے حوالے سے آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا کہ 300 میگا ہرٹس سپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز شریک ہوں گے، تقریباً 300 میگا ہرٹس کی سپیکٹرم ایلوکیٹ کی ہے جسکو انشااللہ آکشن کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال 2024 میں جون، جولائی، اگست کے قریب ہم فائیو جی سپیکٹرم آکشن کرنے کے قابل ہوجائینگے، ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹربیونل بھی جلد بن جائے گا، امید ہے کہ فائیو جی سپیکٹرم خریداری میں کوئی کمپنی پیچھے نہیں رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/04/12/2023/latest/57679/ وزیر آئی ٹی عمر سیف نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز ہے، قطر کی تین کمپنیوں کیساتھ مفاہتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل پاکستانی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن وفد نے دوحہ میں منعقدہ پاک قطر آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ کانفرنس میں نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں قطرمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سنگ میل بن سکتی ہیں، ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد پاکستان اور قطر کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے مابین تعلقات کا فروغ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر دورہ ایشیاء کے پانچوں ریجنز میں ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کیلئے ہماری کوششوں کی کڑی ہے، قطری حکام اور بزنس گروپس سے ملاقاتیں جاری اور نتائج نہایت حوصلہ افزاء ہیں، چاہتے ہیں پاکستان اور قطر کی کمپنیوں سرمایہ کاری اور ہنرمندی میں اشتراک کریں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage