12 April 2024

Homeتازہ ترین43 گیندوں پر 193 رنز کی دھواں دار اننگز کا نیا ریکارڈ قائم

43 گیندوں پر 193 رنز کی دھواں دار اننگز کا نیا ریکارڈ قائم

یورپین کرکٹ ٹی 10لیگ میچ میں کھلاڑی رن مکمل کرتے ہوئے/ فائل فوٹو

43 گیندوں پر 193 رنز کی دھواں دار اننگز کا نیا ریکارڈ قائم

دبئی: (ویب ڈیسک) ٹی 10 لیگ میں حمزہ سلیم ڈار کی دھواں دار اننگز کے بعد کرکٹ کی کتاب میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ درج ہوگیا۔

یورپین کرکٹ میں کاتالان جیگوار (Catalunya Jaguar )اور سہل ہاسپیٹلٹ (Sohal Hospitaltet ) کے درمیان میچ میں حمزہ سلیم ڈار نے برق رفتار اننگز کھیل کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

کاتالان جیگوار(Catalunya Jaguar ) کی نمائندگی کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے بلے باز حمزہ سلیم نے صرف 43 گیندوں پر 193 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 22 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ حمزہ کے 193 رنز اب ٹی 10 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔


واضح رہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کاتالان جیگوار(Catalunya Jaguar ) نے صرف 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 257 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ ہدف کے تعاقب میں سہل ہاسپیٹلٹ (Sohal Hospitaltet ) کی ٹیم صرف 10 اوورز میں 8 وکٹوں پر 104 رنز بناسکی۔

Share With:
Rate This Article