لاہور میں ڈینگی مثبت کیسز کی تعداد 6801 تک جا پہنچی
Image
لاہور:(سنو نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ سرویلنس کیمطابق زیادہ مثبت لاروا گھروں سے مل رہا ہے، شہری حد درجہ صفائی کا خیال رکھیں، لاہور میں ڈینگی مثبت کیسز کی تعداد 6801 جا پہنچی ہے، لاہور میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 مثبت کیس سامنے آئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10 پروبیبل اور43 مشتبہ ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں 229 مثبت لاروا ملے، 995 پوائنٹس پر ڈینگی سپرے کیا گیا، شہری ڈینگی مچھر و لاروا کے حوالے سے اطلاع دیں، فوری کارروائی کی جارہی ہے، ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، کیس ریسپانس میں 994 سرگرمیوں کے دوران 988 گھروں میں ڈینگی سپرے کیا گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 839 انڈور چیکنگ کے نتیجے میں 222 مثبت لاروا گھروں سے ملے، آوٹ ڈور 6709 ڈینگی سرویلنس کے نتیجے میں 7 ڈینگی مثبت لاروا ملے، شہریوں کی مدد کے بغیر انسداد ڈینگی مہم سو فیصد مکمل نہیں ہوسکتی۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/07/12/2023/latest/58343/ دوسری جانب بلوچستان میں کانگو وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب میں محکمہ لائیو سٹاک میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے صوبہ بھر میں قائم تمام لائیو سٹاک سینٹرز میں اینٹی کانگو سپرے لازمی کروانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں، صوبائی وزیر کی ہدایت پر سیکرٹری لائیو سٹاک کی آن لائن میٹنگ تمام اضلاع سے ذمہ داران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا گیا، پنجاب میں ابھی تک کوئی ایسا کیس رپورٹ نہیں ہوا، سو سے زائد نسلوں میں سے کسی ایک نسل میں یہ وائرس پایا جاتا ہے ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ وائرس متاثرہ شخص سے دوسرے شخص میں بھی پھیل سکتا ہے، کانگو ایک ٹِک بورن وائرل بیماری ہے، متعدد جنگلی اور گھریلو جانور اس سے متاثر ہوسکتے ہیں ، احتیاط لازمی ہے تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ، محکمہ لائیو سٹاک ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا کر جانوروں کو محفوظ رکھ رہا ہے ۔