بھارت کی معروف اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

12/9/2023 9:39
شارجہ: (ویب ڈیسک) بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اور نوجوان اداکارہ لکشمیکا سجیوان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ لکشمیکا سجیوان کو متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں دل کا دورہ پڑا، اداکارہ کچھ عرصے سے شارجہ میں مقیم تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لکشمیکا سجیوان شارجہ کے ایک بینک میں ملازمت کرتی تھیں، اچانک دل کا دورہ پڑنے پر اداکارہ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ چل بسیں۔
24 سالہ لکشمیکا سجیوان کی اچانک موت سے ملیالم فلم انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، وہ اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ملیالم فلموں میں کافی مقبول تھیں۔
لکشمیکا سجیوان نے ملیالم ٹیلی فلم 'کاکا' میں ایک پسماندہ کمیونٹی کی غریب لڑکی کا کردار شاندار انداز میں نبھایا تھا جس کے بعد اُنہیں کافی شہرت ملی تھی۔
ضرور پڑھیں

اندرون لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تجویز، پلان حکومت کو پیش
October, 17 2025

پنجاب: صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
October, 16 2025

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage