رابی پیر زادہ نے شادی کر لی؟ تصاویر وائرل
![Image](/enews/2022/12/rabii.jpg)
12/9/2023 9:47
لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کے بارے اشارے دے دیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر تصاویر شیئر کر دیں۔
اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے، سوشل میڈیا ایپ ایکس پر شیئرکی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔
رابی پیرزادہ نے اس تصویر کیساتھ چند اشعار بھی لکھے ہیں جوکہ یہ ہیں “تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے، جانا مگر کہاں”۔تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے منزل تو مل ہی جائے ، جانا مگر کہاں رابی thama ho hath tum ne dunya ka dar kahan rishton ki bandishon ka wesa asar kahan chore to jaa rehi hon dunya ko sab se peechey… pic.twitter.com/neRIuq6uhD
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) December 9, 2023
رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کون ہے تاہم صارفین نے اُنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔View this post on Instagram
دوسری جانب نجی ٹیلی وژن کے اینکر اقرار الحسن کی تیسری شادی پر ان کی دوسری بیوی نے خاموشی توڑ دی ہے اور انتہائی ذومعنی بیان دیا ہے۔ اقرار الحسن کی پہلی شادی 2006 ء میں قرۃ العین سے ہوئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ذہن میں رہے کہ قرۃ العین بھی پہلے نیوز اینکر رہ چکی ہیں۔ اس کے بعد انہو ں نے 2012ء فرح سے شادی کی تھی لیکن اس کا اعلان کئی سال کے بعد کیا گیا تھا۔ اب میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اینکر اقرار الحسن نے ایک خاتون سے تیسرا بیاہ رچا لیا ہے، اس خاتون کا تعلق بھی میڈیا سے ہی ہے۔ لیکن ابھی تک خود انہوں نے یا ان کی فیملی کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/09/12/2023/entertainment/58660/View this post on Instagram
ضرور پڑھیں
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-14-25/news_big_images/world_71781853.jpg)
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/sports_11420540.jpg)
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/technology_47232592.jpg)
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/pakistan_55301906.jpg)
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage