ممبئی :(سنونیوز)نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کے تقریبا چانس ختم ہوچکے ہیں،انگلینڈ کو شکست دینے کے لیے پاکستان کو لیے جن شرائط کا سامنا ہے وہ مکمل کرنا ناممکن ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے آٹھ پوائنٹس اور پانچویں پوزیشن ہے۔بھارت، جنوبی افریقا ، آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی سیمی فائنل کی راہ ہموار کرلی اور پاکستانی شائقین کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے جس کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں جگہ بنانہ مشکل ہوگیا ہے۔پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلیںڈ کو بھاری مارجن سے ہرانا ہوگا۔پاکستان کو 300 رنز بناکر انگلینڈ کو 13 رنز پر آئوٹ کرنا ہوگا
اگر قومی ٹیم 450 رنز کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو انگلینڈ کو 162 رنز پر انگلینڈ کو ڈھیر کرنا ہوگا ،اگر قومی ٹیم قدرت کے نظام کی مہربانی کے تحت 500 رنز بنا لیتی ہے تو پھر انگلینڈ کو محدود کرنے والے رنز کا مارجن 211 تک پہنچ جائے گا۔
بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے تو پاکستان کو پچاس رنز پر محدود کر کے ڈھائی اوورز میں ہدف پورا کرنا ہوگا۔پاکستان میچ جیتے گا یا نہیں ،شائقین کو اب نہ کسی فال پر یقین ہے نہ کسی پیشگوئی پر بھروسہ ہے ،اب قومی ٹیم کے لیے صرف یہ ہی حل ہے کہ سیمی فائنل کھیلنا ہے تو قومی ٹیم کو ناممکن کو ممکن کرنا ہوگا۔
واضح رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی،نیوزی لیںڈ نے 172 رنز کا ہدف 23 اوورز میں مکمل کیا،کانووے 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کیوی بلے بازوں نے میچ جلدی ختم کرنے کے لیے برق رفتار بلے بازی کی،اوپنر کانووے نے 45 جبکہ رویندرا 42 رنز پرآئوٹ ہوئے۔کپتان ولیم سن بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 14 رنز پر چلتے بنے تاہم ان کے حصے کا کام ڈیرل مچل نے کیا اور 43 رنز بورڈ پرلگادئیے۔
گلین فلپس 17 جبکہ ٹام لیتھم 2 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے،سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوس نے 2 جبکہ تھیکشانا اور چمیرا نے 1 1 وکٹ حاصل کرلی۔
بھارت کے شہر بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاتھم نسانکا اور کپتان کوشل مینڈس نے اننگ کا آغاز کیا۔ کیوی باؤلر ساؤتھی نے دوسرے ہی اوور میں اوپنر پاتھم نسانکا کو 2 رنز پر چلتا کر دیا، سری لنکن کپتان کوشل مینڈس بھی ناکام رہے، انہیں ٹرینٹ بولٹ نے 6 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔
اسی اوور میں بولٹ نے سدیرا سماراویکراما کا بھی شکار کیا، وہ ایک رن بنا کر مچل سینٹنر کو کیچ دے بیٹھے، اس موقع پر پانچویں اوور میں آئی لینڈرز کو 32 رنز پر 3 کھلاڑیوں کا نقصان ہو چکا تھا۔
دوسرے اینڈ پر پریرا نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اسالنکا کے ساتھ مل کر اسکور کو 70 رنز تک پہنچایا، اس سے پہلے کہ یہ ساجھے داری کیوی ٹیم کے لیے خطرے بنتی، ٹرینٹ بولٹ نے اسالنکا کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ محض 70 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
اگلے ہی اوور میں فرگوسن نے خطرناک نظر آنے والے بیٹر پریرا کو مچل سینٹنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، انہوں نے 28 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔
پچھلے میچ میں ٹائمڈ آؤٹ ہونے والے میتھیوز نے دھننجایا ڈی سلوا کے ساتھ مل کر اسکور کر 104 تک پہنچایا، تاہم آل راؤنڈر بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 16 رنز بنا کر مچل سینٹنر کا شکار بنے۔ محض ایک رنز کے اضافے کے بعد دھننجایا ڈی سلوا بھی 19رنز پر ہمت ہار بیٹھے، انہیں مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔
سری لنکن ٹیم کو آٹھواں نقصان دشمنتھا چمیرا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 6 رنز بنا کر فرگوسن کا شکار بنے، اس طرح 25 اوور میں آئی لینڈرز 114 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ٹرینٹ بولٹ3 جبکہ رچن رویندرا،سینٹنر اور فرگوسن کے حصے میں 2 2 وکٹیں آئی،ٹم سائوتھی نے 1 وکٹ حاصل کی ۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage